بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی سی بی نے کرکٹ کلب رجسٹریشن کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

پی سی بی نے آئین 2019 کے تحت ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کررکھا ہے

پی سی بی نے کرکٹ کلب رجسٹریشن میں متعلقہ معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے لئے ڈیڈ لائن میں 21 جون تک توسیع کردی ۔ ترجمان کے مطابق پی سی بی نے عید تعطیلات اور لاک ڈاو ن کے باعث کلبز کے صدور کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں توسیع کی۔

تمام کلبز کے صدور کو ممبرشپ اور کھلاڑیوں کی کٹیگریز سے متعلق معلومات اور دستاویزات پی سی بی کو فراہم کرنی ہیں ۔درخواست گزار کامیاب کلبز کے صدور کو معلومات فراہمی کے لئے آن لائن لنک ای میل کیا جاچکا ہے ۔ابتدائی طور پر تمام صدور کو اپنے کلب کے کھلاڑیوں اور ممبر شپ سے متعلق معلومات 20 مئی تک جمع کروانی تھی ۔پی سی بی نے آئین 2019 کے تحت ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کررکھا ہے۔رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں پی سی بی کو ملک بھر سے 3989 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

Back to top button