صحت
ویکسی نیشن سنٹرز عید کے دو روز بند رہینگے
ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکز عید الفطر کے دو دن بند رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں قائم کیے گئے ویکسینیشن مراکز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید کی چھٹیاں 10مئی سے 15مئی تک ہوں گی۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 10 سے 15مئی تک عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دی گئی ہے۔