بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی پی84 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

6امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ انتخابی میدان میں 9امیدوار الیکشن لڑیں گے

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ PPـ84 خوشاب میں 5مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ حلقہ میں الیکشن کمیشن کے افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹر ننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں خورشید عالم، بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ا لیکشن کمیشن کی تعینات کردہ مانیٹرنگ ٹیم ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر رائے سلطان بھٹی کی سربراہی میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ 5 مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 16کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے تھے جن میں سے ایک نامنظور کیا گیا جبکہ 6امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ لہٰذا انتخابی میدان میں 9امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

Back to top button