بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل میں آئل ٹینکرز میں آتشزدگی،12 افراد ہلاک

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،2کی حالت نازک

افغانستان کے دارالحکومت میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب قلات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں 9 طالبان جنگجووں کو مارنے کا دعوی کیا ہے تاہم طالبان نے دعوے کی تردید کی ہے۔دریں اثنا غزنی میں بھی طالبان جنگجووں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجووں کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ حکام نے بتایا ہے کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آپس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب قلات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 9 طالبان جنگجووں کو مارنے کا دعوی کیا ہے تاہم طالبان نے دعوے کی تردید کی ہے۔دریں اثنا غزنی میں بھی طالبان جنگجووں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجووں کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ حکام کا کہنا تھا کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ۔

Back to top button