بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی

12 سال تک کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قراردیا گیا

سعودی عرب سے پاکستان آنےوالےمسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےکوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ، تاہم 12 سال تک کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے ، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا ۔
پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی ، صرف کورونا منفی والے مسافر ہی پاکستان کا سفر کرسکیں گے ، کورونا مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچہ پر قرنطینہ کرنا ہوگا ، جب کہ کورونامنفی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔

Back to top button