بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومتی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی بدتمیزی، ہسپتال کے عملے نے کام بند کردیا

ہ ایم ایس تمام تقاریب میں مجھے نظر انداز کرتے ہیں، اسپتال کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے رویہ کے خلاف ڈوگرہ اسپتال کے عملے نے احتجاجاً کام بند کر دیا۔ایم ایس ڈوگرہ اسپتال ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا ہے کہ ایم این اے اقبال آفریدی کارکنوں کے ساتھ اسپتال آئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایم این اے اقبال آفریدی نے ڈاکٹروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا جس کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات احتجاجاً بند کر دیے ہیں۔دوسری جانب اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم ایس تمام تقاریب میں مجھے نظر انداز کرتے ہیں، اسپتال کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین میری مرہون منت ہے، افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button