بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7ہزار رنز مکمل کرلئے

حفیظ اس سنگ میل تک پہنچنے والےشعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ 7000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے 22 ویں بلے باز بن گئے۔ حفیظ نے ہرارے میں دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف شرمناک شکست کے دوران ذاتی سنگ میل عبور کیا۔ حفیظ اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں ، ان کے علاوہ شعیب ملک 7000 سے زیادہ رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں ، شعیب ملک 389 اننگز میں 10488 رنز بنا چکے ہیں اور ٹی 20 تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

حفیظ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان کے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اہم حصہ ہیں ، انہوں نے 2020ء میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 415 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں شامل تھیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا بہترین سکور99 ناٹ آئوٹ بھی بنایا۔

حفیظ ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل ہیں ، انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے اپنا 100 واں ٹی ٹونٹی کھیلا۔ وہ 2005ء میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والی قومی ٹیم میں بھی شامل تھے جس میں انہوں نے 46 رنز بنائے اور پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی 5 وکٹوں سے جیتا۔

Back to top button