بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

دو کلو چینی کیلئے 15سو روپے کی خریداری ضروری، یوٹیلیٹی سٹورز کی شرط

رمضان میں چینی ملنا مشن امپوسیبل بن گیا، لاہور میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا، اکبری منڈی کےبعد ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر بھی چینی غائب ہوگئی۔

لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے دو کلو چینی کے لیے 15 سو روپے خریداری کی شرط رکھ دی ہے۔

پنجاب کےمختلف اضلاع میں سستا رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں خریداروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

سرگودھا کے بازاروں میں شناختی کارڈ دیکھ کر ایک کلو چینی فروخت کی جارہی ہے۔

جہلم میں لگے بازار میں عوام کی جانب سے غیر معیاری اشیاء کی شکایت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں رمضان کے لیے سستےبازار اب تک نہیں لگائے جاسکے،باچاخان چوک کےقریب سستے بازار کے نام پر شامیانے اور قناتیں ہی لگائی جاسکیں۔

مزید پڑھیے  دنیا کا پہلا موبائل فون
Back to top button