![](/wp-content/uploads/2021/04/news-1499329957-1312-780x470.jpg)
بین الاقوامی
رمضان المبارک ، مسجد نبوی ؐ میں داخلے کا شیڈول جاری
یکم رمضان المبارک سے عالمی وبا کورونا سے محفوظ لوگوں کو مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں آنے والوں کے لیے توکل ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب افراد کو بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی جازت ہو گی۔