بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر سربراہی بریگیڈیئر سے میجر جنرل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس میں سے 12 میڈیکل کور سے تعلق رکھتے ہیں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئر محمد امتنان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ، بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرخان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین، بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، بریگیڈیئر کمال انور چوہدری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور، بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی، بریگیڈیئر محمد نعیم اختر، بریگیڈیئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ اور بریگیڈیئر خرم نثار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آرمی میڈیکل کور سے بھی 12 افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر افتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر محترمہ قمرالنسا چوہدری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، برگیڈیئر محمد سہیل امین، برگیڈیئر نصیر احمد سمور، بریگیڈیئر محترمہ شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم اور بریگیڈیئر ندیم احمد رانا شامل ہیں۔

Back to top button