بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتےجی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کےالتواکی اپیل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض مؤخرکی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیےکم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جی20 ممالک ،عالمی بینک،آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلےبھی قرض وصولی مؤخرکرچکےہیں۔

Back to top button