بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میچ نہ جیتنے کا افسوس ہے، فخر زمان

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 193 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے فخر زمان ‏نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میری سب سے اچھی اننگز ہے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ اچھی اننگز تھی، ‏پہلے شروع میں تھوڑا ٹائم لیا، پچز ایسی ہیں کہ اگر شروع کے 10 اوورز کھیل لیں تو ٹاپ آرڈر ‏کیلئے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ پلان یہ ہی تھا کہ پہلے 8 اوورز اور پھر اگلے 10 اوورز آرام سے کھیلنا ہے یہاں کی ‏وکٹیں ایسی ہیں کہ یہاں رنز رکتے نہیں ہیں، نئے آنے والے کے لیے مشکل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان یہی تھی کہ چھوٹی باؤنڈری کو ہدف بنایا جائے جب رن مطلوبہ رن ریٹ 11 ‏پر گیا تو جارحانہ کھیل شروع کیا، کوشش کی پارٹنرشپ لگے لیکن ہم نے زبردست مزاحمت کی اگر ‏تھوڑے رنز کم ہوتے تو میچ جیت جاتے اور میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی،ڈبل سنچری نہ ہونے کا دکھ نہیں بلکہ دکھ یہ ہے کہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔

بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ ‏جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

اشتہار
Back to top button