بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن کی سخت شرائط ختم کرنے کا فیصلہ،گورننگ بورڈ نے منظوری دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کلب کرکٹ کی رجسٹریشن میں حائل سخت شرائط کو ایک سال کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. پی سی بی نے کلب کرکٹ کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے کلبوں کی رجسٹریشن کی سخت شرائط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور گورننگ بورڈ نے اس اقدام کی منظوری بھی دے دی ہے.

ملک میں اس وقت کرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اور کلبوں کو تین کیٹیگری میں رجسٹرڈ کرنے کی تجویز تھی تاہم پی سی بی نے نئے آئین کو سامنے رکھتے ہوئے سخت اور کچھ ناممکن شرائط بھی رکھی تھیں جس میں ذاتی گراؤنڈز، سوئمنگ پولز، جم اور دیگر شرائط شامل تھیں جو عملاً پورا کرنا ناممکن تھا. واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دو سال سے کلب کرکٹ بند ہے جبکہ پی سی بی کے نئے آئین کو وجہ بنا کر پہلے مرحلے میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو بند کیا گیا اور پھر کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے لیے سخت شرائط رکھی گئیں جن پر عمل کرنا ناممکن تھا.پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے لیے کلبوں کی رجسٹریشن میں سخت شرائط کو ختم کردیا گیا ہے تاکہ کلب کرکٹ شروع ہو سکے.

Back to top button