بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عالمی وبا کے کیسز بڑھنے کے باعث ملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا پھیلاؤ کے علاقوں میں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور این سی او سی صوبوں کو کورونا پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی جبکہ 5 اپریل سے ملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب پر پابندی ہوگی۔

این سی او سی نے یہ بھی واضح کیا کہ صوبوں کو شادی تقریبات پر پابندی کے ٹائم فریم کا اختیارہوگا، صوبے کرونا شرح کےمطابق شادی کی تقریبات پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی، کلچرل، سیاسی، کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، اس کے علاوہ کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بین الصوبائی آمدورفت میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تاہم بین الصوبائی آمدورفت سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےہو گا۔

این سی او سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فیصلوں کا اطلاق کرونا کےہائی رسک اضلاع اور شہروں پر ہوگا، آٹھ فیصد مثبت کیسز کی شرح والے اضلاع پر ان فیصلوں کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔ این اسی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ این سی او سی صوبوں کو کرونا ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گا، کرونا ہاٹ اسپاٹ میپنگ سےلاک ڈاؤن کے نفاذ میں آسانی ہو گی۔

Back to top button