بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی آئی اے کا ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اگلے ماہ ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے جس سے 2700 ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرائے گی۔

اس اسکیم کی ای سی سی سے بھی منظوری لی جائے گی، اسکیم سے 60 سال سےکم عمر ملازمین استفادہ کے حقدار ہوں گے۔

18 سال سے زائد اور کم ملازمت والوں کیلئے مراعات کی 2 کیٹگریز ہوں گی ۔

Leave a Reply

Back to top button