بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بلاول بھٹو زرداری کو ویڈیو لنک کے ذریعے سید مراد علی شاہ کی بریفنگ ، کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔وفاق پر لازم ہے کہ وہ صوبوں کو صحت کے حوالے سے فوری طور پر فنڈز فراہم کرے، اس وقت تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی بھی اضافی رقم نہیں ملی، وفاقی حکومت کی بی آئی ایس پی کی امداد کی تقسیم کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلا کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے،  سماجی فاصلے کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے امداد کی جائے کہ مستحقین کی عزت نفس اور زندگیاں دونوں محفوظ رہیں، پیپلز پارٹی کے تمام ذمہ داران عوام میں سماجی فاصلے کا شعور پیدا کریں، اس امر کا اظہار انھو نے منگل کو  ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ   سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھو ں  نے  بریفنگ دی ۔  اور بتایا کہ  لاڑکانہ میں کرونا وائرس سے بچا کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیااگلے ہفتے تک لاڑکانہ میں کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کام شروع کردیگی، اس وقت تک لاڑکانہ میں ساڑھے تیرہ ہزار مستحقین کو راشن بیگ مہیا کئے گے ہیں،  لاڑکانہ کے تین ہزار 313 خاندانوں میں فی خاندان 6 ہزار روپے ذکو فنڈ سے تقسیم کیے گے ہیں، حکومت سندھ نے مختلف ممالک سے آنے والوں کو خود تلاش کیا،  لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی آریجہ کیمپس اور کوئیس بوائز ہاسٹل میں قرنطینہ سینٹر قائم کیے گے ہیں۔ لاڑکانہ میں مدنی تبلیغی سینٹر اور بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں بھی قرنطینہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔  لاڑکانہ میں 663 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 63 افراد کی مثبت رپورٹ آئی۔ پارٹی سربراہ نے کہا کہ سندھ میں مستحق افراد کو امداد ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے،  وزیراعلی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کریں، معیشت دوبارہ ٹھیک ہو سکتی ہے، زندگیاں دوبارہ نہیں لوٹائی جاسکتیں، پیپلز پارٹی کے تمام ذمہ داران عوام میں سماجی فاصلے کا شعور پیدا کریں۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button