بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بینک الفلاح  احساس ریلیف پروگرام کے تحت پندرہ لاکھ مستحقین کو معاونت فراہم کر رہا ہے

بینک الفلاح وزیر اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم کی ترسیل کیلئے  منتخب کئے جانے والے دو خصوصی  پارٹنرز میں سے ایک ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ یہ 144 ارب پاکستانی روپوں  کا فنڈ ہے جس کے تحت رقوم کورونا وائرس) (COVID-19کی وجہ سے ملک بھر میں کئے جانے والے لاک ڈائوں سے متاثر ہونے والے طبقات  میں تقسیم کی جائے گی ۔احساس کیش پروگرام پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی سب سے بڑی سوشل سیفٹی نیٹ مہم ہے ۔ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخواہ، گلگت۔بلتستان، آزاد جموں اور کشمیر کے  پندرہ لاکھ مستحقین کو منتخب مقامات پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں بینک الفلاح کی ٹیمیں رقم کی سہولت کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موجود ہیں۔ اگلے مرحلے میں رقم کی فراہمی کے نیٹ ورک کو پاکستان بھر میں توسیع دی جائے گی ۔ ہر اہل خاندان اپنی مالی ضروریات کی تکمیل کیلئے  12,000 پاکستانی روپے دیئے جائیں گے۔

مستحقین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بینک الفلاح کی منتخب لوکیشنز ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ بیماری کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ان لوکیشنز پر لوگوں کیلئے نئے کرنسی نوٹ دستیاب ہیں۔ منتخب لوکیشنز  پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے بتائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل ہو رہا ہے اور بینک الفلاح کا اسٹاف برق رفتار اور محفوظ انداز سے رقم کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے  حکومت کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

بینک الفلاح پہلے سے احساس پروگرام کے ساتھ احساس کفالت پر کام کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں ضرورت مند خواتین کی معاونت کی جاتی ہے ۔ پروگرام کیلئے بنایا گیا طریقہ کار اور نصب کی گئی ٹیکنالوجی کو جلد ہی اپنا لیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی جا سکے ۔ 

اس شراکت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاطف باجوہ ، پریذیڈینٹ اور سی ای او بینک الفلاح نے کہا ” ہمیں احساس ریلیف پروگرام کے تحت اپنے شہریوں کو معاونت فراہم کرنے پر بہت فخر ہے۔ ہمارے دور دراز رہنے والے لوگ موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ مالی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سالہا سال سے ہم ملک بھر میں اپنی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں بشمول ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم Alfa  میں بہتری کیلئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ان اقدامات کی بدولت ہم اتنے وسیع پیمانے پر خدمات ،سہولت اور مستعدی کے ساتھ فر اہم کرنے کے قابل ہوئے ہیں ۔

ہم ان مشکل حالات میں حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور ہم اس ایمرجنسی فنڈ کی حفاظت اور تحفظ کے ساتھ منتقلی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button