
قومی
نائب وزیراعظم کی اولیور بلا نکو کو وینزویلا کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے OLIVER BLANCO کو وینزویلا کا وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تجارت کا وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر وزیر خارجہ اولیوربلانکو کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور وینزویلا کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی طور پر مفید تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔















