
قومی
پاکستان کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تنازعات کے حل پرزور
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بچوں کے مستقبل اور تعلیمی حقوق کے تحفظ کیلئے تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا جب تک تنازعات برقرار رہتے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بچے کا مستقبل حالات کی وجہ سے تباہ نہ ہو۔















