بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ریسکیو 1122 کی گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

اٹک میں ہکلہ انٹرچینج کے قریب ریسکیو 1122 کی گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ریسکیو جوان سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی گاڑی جنڈ سے مریض کو راولپنڈی لا رہی تھی، افسوسناک واقعے میں ریسکیو جوان سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں ریسکیو جوان کے علاوہ 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ترجمان ریسکیو کا کہنا تھ اکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق
Back to top button