بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت،احتساب عدالت اسلام آباد نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے ۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی واپس لے لئے ، اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے  احکامات اکتوبر 2020 میں جاری کیے گئے تھے ۔

عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا ، نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے  برطانوی اراکین پارلیمنٹ اسلامو فوبیا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، امجد علی سید
Back to top button