بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا

 پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 رکھی جو منظور نہیں ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے  چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے مشورے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آصف زرداری
Back to top button