بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دہشگردوں کے خلاف  مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے  پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں شہدا کا خون شامل،ہر صورت مکمل کرینگے،پاک فوج
Back to top button