بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر  21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔

دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

مزید پڑھیے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں
Back to top button