بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عون چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

 استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے ارکان کو حکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ آئی پی پی نے اپنے رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو حکومتی عہدوں سے مستعفی ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیے  وزیرخارجہ کاانسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئےقانونی طریقہ کاراختیار کرنےپرزور
Back to top button