بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ماریشیز کے ہاتھوں شکست

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ماریشیز کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے گول کی ہر کوشش ناکام ہوئی، میزبان ملک ماریشیز نے پاکستان کو تین – صفر سے شکست دے دی۔

ماریشیز کا پہلا گول ویلینو جرمی رابرٹ نے 53 ویں منٹ میں کیا جبکہ ایشلے نزیرا نے 63 ویں منٹ میں ماریشیز کادوسرا گول اسکور کیا، تاہم پاکستان کے موسیٰ خان کے اون گول نے اسکور ماریشیز کے حق میں تین – صفر کیا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اگلا میچ کینیا کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیے  کاروبارکو ماحول دوست بنانے کیلئےانوائرنمنٹل سوشل رسک مینجمنٹ کے معیارات پر موثرعملدرآمدناگزیرہے، ماہرین
Back to top button