بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خزانہ کا پاکستان، چین دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی،مالی اور اقتصادی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر چین کے سفارتخانے کی ناظم الامورPang Chunxue سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت چین کی معاونت سے پاکستان کو نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت بنانے کے لئے پراعتماد ہے۔ ملاقات کے دوران چینی ناظم الامور Pang Chanxue نے پاکستان کیلئے چین کی حکومت کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ چین خطے میں معاشی خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیے  اراضی کیس میں دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور
Back to top button