بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا ناروے کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر زور

صدر ڈاکٹر علوی نے ناروے کے ساتھ تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور ماحول دوست توانائی سمیت مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ وہ ناروے کیلئے نامزد پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر نے تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارت، دفاع اور پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ بارہ کرو ڑ اسی لاکھ ڈالر کا موجودہ تجارتی حجم دستیاب امکانات سے بہت کم ہے۔صدر نے سفیر کو ہدایت کی کہ یورپی یونین کی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ پاکستان کے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لئے ناروے کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

مزید پڑھیے  پاک ملائشیا انٹرنیشنل وومین بیس بال سیریز کے لیئے ملائیشین وومین ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Back to top button