بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 11 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر اس اضافے کے بعد 13 ارب 79 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 لاکھ ڈالر بڑھ کر 7 ارب 59 کروڑ ڈالر ہیں۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 27 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 83 کروڑ ڈالر ہیں۔

مزید پڑھیے  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو تشویش
Back to top button