بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تفریحی مقام پر پیش آیا جہاں مسلح شخص کی گولیوں کی زد میں آ کر 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں آف ڈیوٹی پولیس افسربھی شامل تھا، زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے حملہ آورکو گرفتارکر کے مزید تحقیقات کا آغازکر دیا۔

مزید پڑھیے  بنگلہ دیش میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 17 ہلاک
Back to top button