بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق عبدالقدیراسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے، ڈائریکٹر سیف سٹی کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے  امریکی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کو مبارکباد
Back to top button