بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ابرار الحق کو انجمن ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  معروف گلوکار  ابرار الحق  کو  پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان)  کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی  نے ابرار الحق کی جگہ سردار شاہد احمد لغاری کو 3  سال کے لیے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد  وزارت صحت نے سردار شاہد احمد لغاری کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا  ہے۔یاد رہے کہ ابرار الحق کو نومبر  2019 کو ہلال احمر پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

بعد ازاں  ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا جس کے پیش نظر عدالت نے 2019 میں چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے طور پر ان کی تقرری کے احکامات کو کالعدم بھی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
Back to top button