بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

سابق صدرآصف زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان سےملاقات ہوئی ہے۔

آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کی مشاورت سےکر رہےہیں،مستقبل میں بھی تمام فیصلے مشاورت سےکریں گے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں، تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کیلئے کریں گے، قومی حکومت ہی ملک کو سابق حکومت کے بنائے بھنور سےنکال سکتی ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا
Back to top button