بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم ٹاورنگا پہنچ گئی

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے کرائسٹ چرچ سے ٹاورنگا پہنچ گئی۔

قومی ویمن ٹیم بے اوول میں ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے تین میچز کھیلے گی۔

ویمن ٹیم 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

ٹیم کا 8مارچ کو آسٹریلیا سے اور 11 مارچ کو جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیے  طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے مبارکباد
Back to top button