بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ رخ جتوئی کی عمر قید سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے شاہ رخ جتوئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کےخلاف اپیل کی سماعت 23 فروری کو ہوگی۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ سماعت کرےگا، عدالت نے فریقین اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ کا عمر قید کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔

مزید پڑھیے  قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل 2023ء متفقہ طور پر منظور کرلیا
Back to top button