بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور موذی وائرس نے مزید ایک شخص کی جان لے لی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء نے بتایا کہ ڈینگی سے مزید ایک شہری انتقال کر گیا ہے، متاثرہ شخص پمز اسپتال میں داخل تھا۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک 6 افراد ڈینگی سے انتقال کر چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 121 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1649 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ڈینگی سے ہونے والی 5 اموات اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں سے ہیں۔

مزید پڑھیے  او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، وفاقی دارالحکومت میں چھٹیوں کا اعلان
Back to top button