بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شہر کے تمام پیٹرول پمپ بند کردیے

کوئٹہ میں کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر پیٹرول بیچنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے پر بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شہر کے تمام پیٹرول پمپ بند کردیے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن ولی لہڑی کے مطابق انتظامیہ کو ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو خود کرے۔ پیٹرول پمپس کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو پیٹرول میں ملاوٹ کی شکایات پر سیل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  لڑکے لڑکی پر تشدد کا کیس، ملزم فرحان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم
Back to top button