بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا کا کابل پر فضائی حملہ، طالبان کی تصدیق

حملے میں خودکش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار کابل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔طالبان

کابل ایئر پورٹ کے علاقے میں دھماکے سے متعلق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے کابل میں فضائی حملہ کیا ہے۔

 امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں داعش خراسان کے مشتبہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں خودکش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار کابل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

افغان پولیس چیف کے مطابق راکٹ حملے میں ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف نے جلد قرض کیلئے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی
Back to top button