نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صوبے میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطوں اور مؤثر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے بلوچستان میں امن و استحکام کے فروغ اور عوام کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
