وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر شخص کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
وہ لاہور میں منصورہ کے مقام پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔
