پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں ختم ہوگئی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، عملی مشقوں اور طریق کار کو بہتر بنانا اور ایک دوسرے کے تجربات اور بہترین طریقوں سے سیکھ کر جنگی مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
یہ مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے جس سے دونوں ممالک کے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔
