مصدق ملک کا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات پر زور

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم کے موقع پر نیپال کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت و شہری ہوابازی کھڑک راج پاوڈیل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک نے نیپال میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

↑
Exit mobile version