پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی و تاریخی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے نئی دہلی میں تاجکستان کی وزیر ثقافت متلوباخون ستاریون سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر انہوں نے ثقافتی تعاون اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تحقیق کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں، جن میں ورچوئل گرین یونیورسٹی کا قیام بھی شامل ہے۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

↑
Exit mobile version