ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے وقت ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 7، لاہور میں 14، کراچی میں 18، پشاور میں 9، کوئٹہ میں 5، گلگت میں ایک، مری میں 4 اور مظفرآباد میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولا میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں صبح کے وقت سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولا میں 3، جموں میں 13، لیہہ میں منفی 5 جبکہ پلوامہ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

↑
Exit mobile version