پاکستان اور ایران کا دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے نئی دہلی میں پہلے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) تہذیبی مکالمہ فورم کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کی۔

ایرانی وفد کی قیادت اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد مہدی ایمان پور نے کی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

↑
Exit mobile version