پرتگال کے وزیر خارجہ کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ پاؤلو رانجل اتوار سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پرتگالی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور پرتگال کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

دورے کے دوران پاکستان پرتگال بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان کاروباری ملاقاتیں ہوں گی۔

ان ملاقاتوں میں زراعت و خوراک، قابلِ تجدید توانائی، ادویہ سازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

↑
Exit mobile version