راجن پور ، بس الٹنے سے 10 مسافر جاں بحق

انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

↑
Exit mobile version