وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صوبے میں نئے صوبے بنانے کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں نئے صوبے بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلے صوبے کا مؤثر انتظام صرف کوئٹہ سے ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان کی انتظامی تنظیمِ نو سے متعلق قومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع جغرافیائی علاقے کے انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے پر غور کرنا ضروری ہے۔

مباحثے میں شریک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈویژن کی سطح پر انتظامی یونٹس قائم کرنے کی حمایت کی۔

↑
Exit mobile version