نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دیگر حکومتی وفود کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تاجکستان کے صدر نے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور رابطوں، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
