مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر محمد معیزو دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
